فاطمہ مہر ونثری نظم کی ابھرتی ہوئی نوجوان شاعرہ ہیں ۔ فاطمہ مہرو کا خاندانی نام غلام فاطمہ ہے اور وہ 7 جولائی 1990ء کو وزیر آباد، ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئیں ۔ انہوں نے رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، لاہور سے 2016 میں انگریزی ادب کے حوالے سے ایم فل کی ڈگری لی۔ فاطمہ مہرو نے شاعری کا آغاز 2013 ء میں کیا۔ فاطمہ نے اردو کے علاوہ انگریزی زبان میں بھی نظم نگاری کی اور ایم فل کے دوران رفاہ یونیورسٹی، لاہور کے ادبی جریدے ’’رفاہ ٹائمز ‘‘میں ان کی انگریزی نظمیں شائع ہوئیں۔ 2018 ء سے ان کے باقاعدہ ادبی سفر کا آغاز ہوا اور معروف ادبی اردو جریدے تسطیر میں ان کی نثری نظمیں شائع ہوئیں، اور بعدازاں دیگر مختلف ادبی اردو و انگریزی جریدوں میں نظمیں و افسانے شائع ہوئے ۔ 2021ء میں ان کی نثری نظموں کا پہلا مجموعہ ’’دریا اور در یچے‘‘ کے عنوان سےشائع ہوا۔ انہوں نے مختلف شعراء کی انگریزی / پنجابی نظموں سے اردو میں تراجم بھی کیے۔